ایک عورت جو کہ اپنے تین ماہ کے بچے کو دودھ پلا رہی ہے اس کو اپنے بچے کویہیں چھوڑ کر حج کرنے جانا چاہیئے یابچے کے دودھ چھوڑنے کے وقت تک حج کو مؤخّر کرے ؟
اگر تاخیر کی صورت میں محرم وغیرہ کا مسئلہ بن رہا ہو ، اور بچے کو دودھ پلانے کے لیے دائی وغیرہ میسر ہو تو بچے کو چھوڑ کر جانے میں حرج نہیں۔
کما فی الرد : وحاصله أن وجوبه على الفور للاحتياط فإن فی تأخيره تعريضا للفوات، وهو منتف فی حقه - صلى الله عليه وسلم - لأنه كان يعلم بقاء حياته إلى أن يعلم الناس مناسكهم تكميلا للتبليغ اھ (2/455)۔