اگر لباس ناپاک ہو آدمی کو پتا ہو پر وہ بھول جائے اور انہی کپڑوں میں نماز پڑھ لے تو کیا نماز ہوجائے گی؟ کپڑے ناپاک تھے،پر میں نے عشاء تک ساری نمازیں پڑھ لیں، عشاء کے بعد مجھے یاد آیا کہ میرا لباس تو ناپاک تھا، اب کیا میں اس دن کی تمام نمازوں کی قضاء ادا کروں یا وہ ہوگئیں؟
سائل کے کپڑوں پر جو نجاست لگی ہے، اگر وہ پھیلاؤ میں ایک درہم یا اس سے کم ہو تو اس حالت میں پڑھی ہوئی نمازوں کا اعادہ ضروری نہیں اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اس کو چاہیئے کہ جو نمازیں اس نے مذکور ناپاک کپڑوں میں پڑھی ہیں ان کو دوبارہ لوٹائے۔
کمافی الفتاوی التاتارخانیة:اذا اتضح من البول شیء یری اثرہ لابد من غسله ولولم یغسل وصلی کذالک وکان اذا جمع کان اکثر من قدر الدرھم اعاد الصلاۃ اھ (1/395)۔
دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟
یونیکوڈ مفسدات نماز 0