اگر کوئی آدمی ۴۸ میل سے زیادہ مسافت پر سفر کرے بارہ دن کے لۓ ، وہاں دس دن ٹھہرنے کے بعد اس نے دس دن مزید قیام کی نیت کر لی ، اب اس کا قیام کل بیس دن کا ہوا ، لیکن اس کی نیت چودہ دن سے زیادہ کی ہوئی ، براہ کرم راہ نمائی فرمائیں کہ اب یہ شخص قصر کرے یا پوری نماز پڑھے ؟
کسی جگہ اقامت کے لۓ پندرہ دن یا اس سے زائد کے لۓ یکمشت ٹھہرنے کی نیت ضروری ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص اپنی نماز میں قصر ہی کرے گا۔
فی الفتاوى الهندية : و إن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر يوما قصر ، هكذا في الهداية . و لو بقي في المصر سنين على عزم أنه إذا قضى حاجته يخرج و لم ينو الإقامة خمسة عشر يوما قصر ، كذا في التهذيب اھ (1/ 139)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4