قرض

قرض دیکر اس پر مقروض سے نفع لینا

فتوی نمبر :
21851
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض دیکر اس پر مقروض سے نفع لینا

مولانا صاحب میں پاکستان میں رہتا ہوں، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم نے کسی کوچار لاکھ( 400000) روپے ادھار دیے ہیں، اور وہ آدمی ان پیسوں کو اپنے کاروبار میں استعمال کرتا ہے ؟ اور منی چینجر کا کام کرتا ہے ؟ اور وہ ہمیں ہر مہینے کچھ منافع دیتا ہے ؟ اور جو پیسے ہم نے اس کو دیے ہیں، وہ ہم کسی بھی وقت واپس لے سکتے ہیں، یہ پیسے فکس نہیں ہے ؟ مولانا صاحب یہ بتادیں کہ یہ اسلام میں جائز ہے کہ نہیں ؟ جائز یا نا جائز ہونے کی وجو ہات بھی پیش کریں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرض دیکر اس پر مقروض سے نفع لینا شرعاً سود کے زمرے میں آتا ہے ، اگرچہ اس کی کوئی مخصوص مقدار نہ ہو، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکور معاملہ شرعاً نا جائز اور حرام ہے ،اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لقوله تعالى : ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)-
وفي الدر المختار: القرض بالشرط حرام والشرط لغو (إلى قوله) كل قرض جر نفعاً حرام
وفي حاشية ابن عابدين: مطلب كل قرض جر نفعا حرام قوله ( كل قرض جر نفعا حرام ) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر اھ (5/ 166)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راجہ مطیع اللہ عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21851کی تصدیق کریں
0     836
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات