نماز قصر

سفر شرعی میں بھی قصر چھوڑ کر اتمام کرنا

فتوی نمبر :
22262
| تاریخ :
2014-06-04
عبادات / نماز / نماز قصر

سفر شرعی میں بھی قصر چھوڑ کر اتمام کرنا

مفتی صاحب! میں نے ابھی کچھ دن پہلے کراچی سے ایبٹ آباد کا سفر کیا ، اور میں بذریعہ بس یہاں سے روانہ ہوا ، تقریباً ۲۷ گھنٹے کا سفر تھا ، ایبٹ آباد اور اس سے ملحقہ علاقے جیسے کاغان ، ناران، مانسہرہ، اسلام آباد وغیرہ میں میرا ارادہ ۱۰ دن قیام کرنے کا تھا اور میں ۱۰ دن میں ہی واپس آ گیا، میں نے ان تمام دنوں میں مکمل نماز پڑھی یعنی قصر نہیں پڑھی اور مؤ کدہ سنتیں بھی ادا کیں ، میرے سوالات یہ ہیں :
(۱) کیا دورانِ سفر مجھے قصر ہی پڑھنی تھی؟ (۲) کیا میری نماز ادا ہو گئی یا پھر مجھے دوبارہ سے اپنی نمازوں کو پڑھنا ہو گا؟ (۳) قصر میں کیا صرف فرض پڑھا جاتا ہے، سنتوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، چاہے مؤکدہ ہوں؟ برائی مہربانی جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو دورانِ سفر قصر پڑھنا لازم تھا، تاہم اگر کسی غلط فہمی کی وجہ سے پوری پڑھی ہو اور دو رکعات کے بعد تشہد پر بیٹھتا رہا ہو تو پہلی دو فرض، جبکہ دوسری دو رکعات نفل شمار ہوں گی، اب اس کی قضاء کی ضرورت نہیں، جبکہ حالتِ سفر میں اپنی تنہا نماز میں قصر پڑھنا لازم ہے اور اگر وقت ہو تو سنت مؤکدہ بھی پڑھنی چاہیۓ، بلاعذر سنتوں کا چھوڑنا گناہ ہے ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الهداية: و فرض المسافر في الرباعية ركعتان لايزيد عليهما و ان صلی أربعا و قعد في الثانية قدر التشہد اجزأہ الأولیان عن الفرض و الأخریان له نافلة اھ(۱/ ۱۶۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22262کی تصدیق کریں
0     1036
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات