السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ آفس میں میرے پاس پاکٹ سائز قرآن پاک ہے میں قرآن پاک تلاوت کر رہا تھا کہ ہمارے ایک ساتھی نے مجھے کہا کہ جوتے پہن کے قرآن پاک نہیں پڑھتے، میں اس کا جواب جاننا چاہتا ہوں کہ کیا آفس میں اگر میں کرسی پر بیٹھا ہوں اور جوتے پہنے ہوئے ہوں تو قرآن پاک کی تلاوت کر سکتا ہوں یا نہیں؟برائے مہربانی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں رہنمائی فرمائی جائے۔ شکریہ
آفس میں بیٹھ کر جوتوں کے ساتھ قرآن پڑھنے کی اگر چہ اجازت ہے مگر شرط یہ ہے کہ اس سے اصل کام میں حرج نہ ہو اتنی بلند آواز سے نہ پڑھے جس سے دوسروں کے کام کا حرج ہو۔
كما في مشكاة المصابيح :
عن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال قراءة القرآن فى الصلوة افضل من قراءة القرآن في غير الصلواة وقراءة القرآن في غير الصلوة أفضل من التسبيح والتكبير و التسبيح أفضل من الصدقة و الصدقة أفضل من الصوم والصوم جنة من النار اھ(ص 188)
وفي المبسوط للسرخسى :
قال ويكرہ له ان يرفع صوته بقراءة القرآن فیه لأن الناس يشتغلون فيه بالذكر و الثناء فقل ما يستمعون لقراءته وترك الاستماع عند رفع الصوت بالقراءۃ من الجفاء فلایرفع صوته بذلك صيانة للناس عن هذاالجفاء اھ (ج4 ص48)
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0