السلام علیکم! سوال یہ ہے کہ ایک شخص غیر مسلم ہے اور وہ قرآن پڑھنا چاہتا ہے تو کیا اس کو قرآن سکھایا جاسکتا ہے؟ نیز پاک کیسے کیا جائے گا؟ کیا وضو کرایا جائے یا صرف ہاتھ دھلایا جائے؟ مہربانی فرماکر جواب مرحمت فرمائیں۔ جزاک اللہ!
غیر مسلم کو قرآن کی تعلیم دینا بلاشبہ جائز اور درست ہے مگر اس کو بغیر وضو یا جنابت کی حالت میں قرآن چھونے نہ دیا جائے۔
کما فی الدر المختار: ویمنع النصرانی من مسہ وجوزہ محمد إذا اغتسل ولا بأس بتعلیمہ القرآن والفقہ عسی ان یہتدی۔ (ج۱، ص۱۷۷)۔
وفی تکملۃ فتح الملہم: قال الامام محمد فی السیر الکبیر ’’اذا قال الحربی أو الذمی للمسلم علمنی القرآن فلا بأس بأن یعلمہ ویفقہہ فی الدین لعل اللہ یقلب قلبہ (الی قولہ) والحاصل مما سبق ان وقوع المصحف بأیدی الکفار انما یمنع منہ اذا خیف منہم اہانتہ اما اذا لم یکن مثل ہذا الخوف فلا بأس بذالک لا سیما لتعلیم القرآن وتبلیغہ واللہ اعلم۔ (ج۳، ص۳۸۶) واللہ اعلم بالصواب
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0