قرآن و حدیث کے آداب و احکام

تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

فتوی نمبر :
36681
| تاریخ :
2019-02-07
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

(۱) تبلیغی حضرات 49 کروڑ والی حدیث کا تذکرہ کرتے ہیں، کیا یہ حدیث ہے اور کس کتاب میں ہے؟
(۲) کیا سفر میں ہمیشہ سنتیں پڑھنا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) دین کی اشاعت و تبلیغ یا تحصیل علم دین یا جہاد فی سبیل اللہ وغیرہ میں نکلنے یا لگنے والے کے نماز، روزہ، ذکر وغیرہ کے بارے میں ایسی کوئی صریح حدیث تو نہیں ملی جس کے الفاظ سے صاف صاف ثابت ہو کہ ایک نماز اور ایک تسبیح وغیرہ کا ثواب انچاس کروڑ کے برابر ملتا ہے، البتہ ایک حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کر (اپنی ذات پر) خرچ کرنے والے کو ایک درہم کے بدلے میں سات لاکھ درہم خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔
اور دوسری حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کر نماز، روزہ، ذکر کا ثواب اللہ کی راہ میں روپیہ خرچ کرنے سے سات سو گناہ زیادہ ثواب ملتا ہے، اس طرح سات لاکھ کو سات سو میں ضرب دینے سے انچاس کروڑ بن جاتے ہیں،ا س حساب سے اللہ کے راستے میں (تعلیم دین، جہاد، اور تبلیغ) میں نکلنے والوں کیلئے نماز، روزہ، ذکر و تسبیح کا ثواب انچاس کروڑ گنا بنتا ہے، لیکن اوّل یہ دونوں حدیثیں سنداً ضعیف ہیں اس لئے ان سے استدلال اور ان کے ضعف پر تنبیہ کئے بغیر ان کی تشہیر عام طور پر جائز نہیں، اگر ان دونوں حدیثوں کو صحیح بھی تسلیم کرلیا جائےتو فی سبیل اللہ کے مفہوم میں درس و تدریس، تحصیلِ علم دین، وعظ و نصیحت، اصلاحِ باطن، دعوت وتبلیغ، خواہ تبلیغی جماعت کے ذریعہ ہو یا کسی اور طریقہ سے اسی طرح اللہ کے راستے میں جہاد کیلئے نکلنا اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر وغیرہ کے تمام شعبے شامل ہیں ان سب کیلئے یہ ثواب ثابت ہوگا یہ ثواب صرف تبلیغی جماعت کے ساتھ خاص نہیں جماعت کے ساتھ نکلنے میں اس ثواب کو خاص کرنا جیسا کہ عام عوام میں مشہور ہے محض جہالت اور کم علمی کی بات ہے۔

(۲) سفر میں بھی سنتیں پڑھنا سنت ہے، سنتیں سفر میں معاف نہیں ہوتیں، اِلّا یہ کہ اگر گاڑی وغیرہ نکلنے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں سنت چھوڑنا بھی درست ہوتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سُنَن ابن ماجۃ: حدثنا ہارون بن عبد اللہ الحمال قال: حدثنا ابن أبی فدیک، عن الخلیل بن عبد اللہ، عن الحسن، عن علی بن أبی طالب، وأبی الدرداء، وابی ہریرۃ، وابی امامۃ الباہلی، وعبد اللہ بن عمر، وعبد اللہ بن عمرو، وجابر بن عبد اللہ، وعمران بن الحصین کلہم یحدث، عن رسول اللہ ﷺ انہ قال: من أرسل بنفقۃ فی سبیل اللہ وأقام فی بیتہ، فلہ بکل درہم سبعمائۃ درہم، ومن غزا بنفسہ فی سبیل اللہ، وأنفق فی وجہ ذلک، فلہ بکل درہم سبعمائۃ ألف درہم، ثم تلا ہذہ الآیۃ: ﴿واللہ یضاعف لمن یشاء﴾ ۔ (ص۱۹۸)۔
وفی سنن ابی داؤد: عن سہل بن معاذ عن أبیہ قال: قال رسول اللہ ﷺ إن الصلاۃ والصیامَ والذکر یُضاعف علی النفقۃِ فی سبیل اللہ بسبع مئۃ ضِعْفٍ۔ الخ (ج۱، ص۳۶۰)۔

وفی الہندیۃ: ولا قصر فی السنن کذا فی محیط السرخسی وبعضہم جوّزوا للمسافر ترک السنن والمختار أنہ لا یأتی بہا فی حال الخوف ویأتی بہا فی حال القرار والأمن ہکذا فی الوجیز للکردری۔ الخ (ج۱، ص۱۳۹)۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ذاکراللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36681کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات