اگر شوہر کے پاس صرف اپنے لیے حج کے پیسے ہوں تو کیا بیوی کو بھی حج کرانا ہو گا؟ اسکا کیا حکم ہے؟
اگر شوہر پر استطاعت ہونے کی وجہ سے حج فرض ہو چکا ہو تو وہ اپنے فریضے کی ادائیگی کی فکر کرے، بیوی کوحج کروانا اس کے ذمہ لازم نہیں، البتہ بصورتِ استطاعت اس کو بھی حج کروادے تو بہت بہتر ہے۔
و فی الخانیة : (و منھا القدرۃ علی الزاد و الراحلہ ) بطریق الملک او الاجارۃ دون الاعارۃ و الاباحہ اھ (1/317)۔