اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کال کرے اور بدون قصد اپنی بیوی کو اپنی بہن کے عرفی نام سے پکارے تو کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ اور اگر اس کے بعد انہوں نے آپس میں مباشرت و ہمبستری کر لی تو شوہر کیلئے شریعت کی روشنی میں کیا حکم ہے؟
بیوی کو بہن کے عرفی نام سے پکارنا ناپسندیدہ کام ہے جس سے احتراز لازم ہے، تاہم اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔
کما في الهندية: لو قال لها أنت أمي لا يكون مظاهرا وينبغي أن يكون مكروها، ومثله أن يقول: يا ابنتي ويا أختي ونحوه۔اھ (1/507)
شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟
یونیکوڈ تفریق و تنسیخ 1