عرض یہ ہے کہ میرا ایک دوست حج کرکے آیا ہے۔ رات کو منیٰ میں مچھر بہت تھے تو بے دھیانی میں اس نے اپنی ٹانگ پر ایک مچھر کو مارا لیکن اندھیرے کی وجہ سے نظر کچھ نہیں آیا کہ مرا یا نہیں اب وہ فکر مند ہے کہ کہیں اس پر دم تو نہیں آیا؟ برائے مہربانی اس مسئلے کا حل بتادیں بہت مشکو رہونگا۔
اس صورت میں سائل کو چاہیے کہ حسبِ توفیق دو چار روپے صدقہ کردے اس کے علاوہ اس پر کوئی دم نہیں۔
وفی الغنیة: والجراد والقمل، ففیها تصدق بما شاء ولو یسیرًا اھ (ص ۲۴۰) -