احکام حج

عمرہ پر جانے والے کو اگر شوال کا چاند نظر آجائے تو کیا اس پر حج فرض ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
25417
| تاریخ :
2015-05-02
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

عمرہ پر جانے والے کو اگر شوال کا چاند نظر آجائے تو کیا اس پر حج فرض ہوجاتا ہے؟

السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان رمضان میں عمرہ پر جائے اور عید الفطر کی نماز پڑھ لے یا شوال کا چاند نظر آجانے کی صورت میں اس پر اسی سال حج فرض ہو جاتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوال کا مہینہ اشہرِ حج میں سے ہے اور اس مہینے میں حرم شریف میں مقیم ہونے کی صورت میں اگر حکومت کی طرف سے رکاوٹ وغیرہ کوئی شرعی عذر مانع نہ ہو تو ایسی صورت میں حج فرض ہو جاتا ہے، مگر یہ اس شخص کے لیے ہے جس نے اس سے قبل ایک بار بھی حج نہ کیا ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیة: (وأما وقته فأشهر معلومات) والأشهر المعلومات شوال وذو القعدة وعشر ذی الحجة، وإذا عمل شيئا من أعمال الحج من طواف وسعي قبل أشهر الحج لا يجوز، وإذا عمل فیها يجوز كذا فی الظهيرية اھ (1/216)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25417کی تصدیق کریں
0     1081
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات