احکام حج

عمرہ کے واسطے عورت پاکستان سے جدہ اکیلی سفر کرسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
28144
| تاریخ :
2016-02-25
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

عمرہ کے واسطے عورت پاکستان سے جدہ اکیلی سفر کرسکتی ہے؟

ہم تین بہنیں ہیں اور الحمد للہ ہم سب شادی شدہ ہیں، میری والدہ پاکستان میں اکیلی رہتی ہیں اور ہم سب بہنیں باہر ملک رہتی ہیں، ہمارے والد کا انتقال ہو گیا ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ عمرہ کرنا چاہتی ہیں، میرے شوہر جو کہ ان کے داماد کے ساتھ ساتھ بھتیجےبھی ہیں، محرم ہیں ، کیا اسلام میں اس بات کی اجازت ہے کہ میری والدہ اکیلی جدہ آئیں اور وہاں سے میرے شوہر انہیں لیں اور پھر وہ عمرہ کریں، کیا میری والدہ شریعت کے مطابق پاکستان سے جدہ اکیلی سفر کر سکتی ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کی والدہ کا جدّہ تک بدوں کسی محرم کے اکیلے سفر کر ناشر عاًنا جائز ہے، اس سے احتر از لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الفتاوى التاتارخانيه : والمحرم فی حق المرأة شرط ، شابة كانتأو عجوزا إذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام اھ (4/2)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28144کی تصدیق کریں
0     588
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات