احکام حج

حج و عمرہ میں عورتوں کے لیے چہرے کاپردہ

فتوی نمبر :
28614
| تاریخ :
2016-05-02
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج و عمرہ میں عورتوں کے لیے چہرے کاپردہ

حج یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے دورِ حاضر میں عورتوں کے لیے چہرے کے پردے کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حج و عمرہ کے سفر اور احرام کی حالت میں بھی عورتوں کے لیے چہرے کا پردہ کرناضروری ہے، مگر احرام کی حالت میں چہرے پر کپڑا اس طرح ڈالنا کہ کپڑا چہرے سے مس ہو جائے درست نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ،جبکہ عورتوں کے لیے مخصوص کیپ پیڈ کا استعمال اس مقصد کے حصول کے لیے مفید ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی غنیة الناسک : ھی فیه کالرجل غير أنها لا تكشف رأسها وتكشف وجهها، والمراد بكشف ممماسة شيء له اھ(94)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28614کی تصدیق کریں
0     914
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات