احکام حج

کیاعید الفطر کے بعد عمرہ کرنے سے حج لازم ہوجاتا ہے ؟

فتوی نمبر :
28808
| تاریخ :
2016-05-31
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

کیاعید الفطر کے بعد عمرہ کرنے سے حج لازم ہوجاتا ہے ؟

وزٹ ویزہ پر میرے والدین میرے ساتھ ریاض میں ہیں ،اور ان کی عمریں 70 سے 75 سال ہیں،یہ میرے ساتھ عید الفطر تک رہیں گے اور پھر جدّہ چلے جائیں گے اور وہاں میرے بڑے بھائی کے ساتھ رہیں گے، پھر اس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر وہ عید الفطر کے بعد عمرہ ادا کریں توکیا ان پر حج بھی ادا کرنا ضروری ہوگا؟ یا وہ بغیر کسی فرض کی ادائیگی کے پاکستان واپس جا سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والدین نےاگر پہلے حج فرض ادا نہ کیا ہو، اور حرمین میں قیام کے دوران ایّامِ حج شروع ہو جائیں اور استطاعتِ اخراجات کے ساتھ ساتھ کوئی قانونی رکاوٹ بھی نہ ہو، تو ان پر حج فرض ہو جائے گا ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی غنية الناسك : ( باب شرائط الحج ) و هي اربعة انواع (شرائط الوجوب) وهي التي اذا وجدت بتمامها وجب الحج علیه والافلا (الی توله)(السادس) الاستطاعة وهى القدرة على زاد يليق بحاله ولو لمكى ملكا لا اباحة وعلى راحلته مختصة به لغير مكى ( الى قوله) (السابع) الوقت الى وجودالقدرة فیه وهوا شهر الحج الخ اھ (8)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28808کی تصدیق کریں
0     490
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات