میں اسلام آباد میں نوکری کرتا ہوں، میں ارادہ کرتا ہوں کہ دو ہفتے بعد گھر چکر لگاؤں گا، مجھے یہ بتائیں کہ میں اسلام آباد میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری؟نوکری کا وقت لمبے عرصے تک ہے۔
اگر سائل ملازمت اختیار کرنے کے بعد ملازمت کی جگہ میں ایک بار بھی پندرہ دن یا اس سے زائد ایام ٹھہرنے کی نیت کرچکا ہو، اگرچہ عملاً پورے پندرہ دن قیام کا موقع نہ ملا ہو تو اس صورت میں وہ جائے ملازمت اس کے لئے وطن اقامت بن گیا، لہذا سائل اپنی اس ملازمت کی جگہ میں جب تک وہاں ملازمت کرتا رہے گا اور وہاں اس کی رہائش اور ضروری ساز و سامان رہےگا تو چار رکعت والی نماز پوری پڑھے گا۔
كما في الفتاوى الهندية: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية. (139/1)۔
وفي البحر الرائق: كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل وإن أقام بموضع آخر له. (دار الكتاب الاسلامي (147/2)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4