احکام حج

حج کے بعد گناہوں کا کفارہ دینا

فتوی نمبر :
32180
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج کے بعد گناہوں کا کفارہ دینا

جیسا کہ ہمیں یقین ہےکہ اللہ تعالیٰ حج کے بعد تمام گناہ معاف کر دیتے ہیں ، ہیں تو مجھے بتائیں کہ ہم حج کے بعد اپنے گناہوں کا کفّارہ دے سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حج پر جا کرعموماً آدمی کبائر سے تائب ہو جاتا ہے اور صغیرہ گناہ تو حج سےمعاف ہو جاتے ہیں ، اس لیے کفارہ دینے کی ضرورت نہیں ، تاہم جس گناہ پر کفارہ دینے کا ذہن ہے اسکی وضاحت لکھ کر بھیج دیں ، اِن شاء اللہ اس کا حکمِ شرعی بھی بیان کردیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المرقاۃ تحت قوله : (وَأَنَّ الْحَجَّ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهُ) وَأَمَّا الْهِجْرَةُ وَالْحَجُّ فَإِنَّهُمَا لَا يُكَفِّرَانِ الْمَظَالِمَ، وَلَا يُقْطَعُ فِيهِمَا بِغُفْرَانِ الْكَبَائِرِ الَّتِي بَيْنَ الْعَبْدِ وَمَوْلَاهُ، فَيُحْمَلُ الْحَدِيثُ عَلَى هَدْمِهِمَا الصَّغِيرَةَ الْمُتَقَدِّمَةَ، وَيُحْتَمَلُ هَدْمُهُمَا الْكَبَائِرَ الَّتِي تَتَعَلَّقُ بِحُقُوقِ الْعِبَادِ بِشَرْطِ التَّوْبَةِ. عَرَفْنَا ذَلِكَ مِنْ أُصُولِ الدِّينِ فَرَدَدْنَا الْمُجْمَلَ إِلَى الْمُفَصَّلِ، وَعَلَيْهِ اتِّفَاقُ الشَّارِحِينَ اھ (1/102)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32180کی تصدیق کریں
0     1091
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات