احکام حج

جوان بیٹی گھر میں ہونے کی صورت میں حج وعمرہ کیلئے جانے کا حکم

فتوی نمبر :
32255
| تاریخ :
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

جوان بیٹی گھر میں ہونے کی صورت میں حج وعمرہ کیلئے جانے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
گزارش یہ ہے کہ آپ سے مسئلہ دریافت کرنا تھا اس لیے حاضرِ خدمت ہوں۔
(۱)۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص کے گھر میں لڑکی جوان ہ-ے اور وہ شخص عمرہ کرنا چاہتاہے اس کے لیے کیا حکم ہے؟
(۲)۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص سعودیہ کام کے لیے جارہاہے اس کے گھر میں لڑکی جوان ہے اس صورت میں وہ شخص عمرہ یا حج کرنا چاہتاہے اس کے لیے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عمرہ اور کام کے سلسلے میں سعودیہ جانا تو بہر حال جائز ہے مگر استطاعت اور جوان لڑکی کے گھر ہونے کی صورت میں جوڑ کا رشتہ آنے پر جلد سے جلد نکاح اور رخصتی کا اہتمام لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

عن علی ان النبیﷺ قال یا علی ثلاث لا تؤخرها الصلٰوة اذا اتت والجنازة اذا حضرت و الایم اذا وجدت لها کفوًا. (مشکٰوة: ۱/ ۶۱)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32255کی تصدیق کریں
0     821
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات