فتوی نمبر : 33667 بیوی کی کمائی سے حج وعمرہ کرنا جائز ہے ؟
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج
بیوی کی کمائی سے حج وعمرہ کرنا جائز ہے ؟
کیا شوہر بیوی کی کمائی سے حج یا عمرہ کرسکتا ہے؟
الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً
اگر بیوی اپنی خوشی ورضامندی سے اپنی ذاتی رقم سے اپنے شوہر کو حج یا عمرہ کروانا چاہے تو بیوی کی حلال کمائی سے شوہر حج یا عمرہ کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه