میں صاحبِ استطاعت ہوں اور میں حج کے لیے جانا چاہتا ہوں،سعودی ایمبیسی نے مجھے ویزا فراہم کیا ہے لیکن ٹکٹ ، رہائش ، اور کھانا سب میرے اپنے خرچے سے ہوں گے، صرف ویزا کے اخراجات فری ہیں، کیا میر افرض حج ادا ہو گا یا نہیں ؟
سائل کو اگر چہ سعودی ایمبیسی کی طرف سے حج پر جانے کے لیے مفت ویزا فراہم کیا جارہا ہے ، مگر اس سے سائل کے حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بلکہ اس طریقے سے بھی حج ادا کرنے سے سائل کا فرض حج ادا ہو جائے گا۔
کما فى الهداية : " الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاضلا عن المسكن اھ (1321)۔