مفسدات نماز

دورانِ نماز پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

فتوی نمبر :
34151
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / مفسدات نماز

دورانِ نماز پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

ترجمہ : السلام علیکم ! شادی سے پہلے میں گناہ میں مبتلا تھا ، جو کہ مستقل طور پر مذی کے قطرات آنے کا سبب بن چکا ہے ، نماز سے پہلے جب مجھے یقین ہو جائے کہ قطرے آنا بند ہو گئے ، تو پھر میں وضو بنا کر نماز پڑھ لیتا ہوں ، اب یہاں دو پہلو ہیں ، (1) اگر میں گھر پر ہوں تو میں نماز کے بعد چیک کر لیتا ہوں ، اگر دورانِ نماز دوبارہ قطرے آئے ہیں ، تو میں فی الفور دوبارہ وضو کر کے نماز کا اعادہ کر لیتا ہوں(2) اور جب میں گھر سے باہر آفس وغیرہ میں ہوں تو میں یہ چیک نہیں کر سکتا کہ میرا وضو ہے یا قطرے آنے کی وجہ سے ٹوٹ چکا ہے ، میں یہ خیال کرتا ہوں کہ میر ا وضو نہیں ٹوٹا تاکہ مزید شکوک و شبہات میں نہ پڑوں اور میں اس نماز کا اعادہ بھی نہیں کرتا اور یہ مجھے نہیں معلوم کہ دوسری صورت حال کے مطابق میں نے کتنی نمازیں ادا کی ہیں ، بلکہ اندازے کے مطابق 28 ماہ سے اس کیفیت میں مبتلا ہوں ، اب مذکورہ بالا صورت حال میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ اگر مزید کوئی معلومات درکار ہوں تو مجھے بتائیں ۔ جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور صورتِ حال میں جب تک سائل کو اس بات کا یقین نہ ہو کہ دورانِ نماز قطرے آنے کی وجہ سے اس کا وضو ٹوٹ چکا ہے ، تو محض وہم کیوجہ سے اس کی نمازوں کے فاسد ہونے کا حکم نہیں لگایا جائے گا ، تاہم دورانِ نماز جب اس طرح کی کوئی کیفیت محسوس ہو کہ جس سے قطرے آنے کا یقین ہو جائے ، تو ایسی صورت میں علیحدہ ہو کر جسم اور کپڑوں کے ناپاک حصے کو دھو کر دو بارہ وضو کرکے نماز کا اعادہ لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قواعد الفقه : الاصل ان ما ثبت باليقين لا يزول بالشك اھ
و تحته : أن من شك في الحدث بعد ماتيقن بالوضوء فهوعلى وضوئه مالم یتیقن بالحدث اھ (اصول الكرخي) (ص/11)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34151کی تصدیق کریں
0     715
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • جس کپڑے پر شراب لگی ہو اس میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مفسدات نماز 3
  • قرآن کریم میں دیکھ کر تروایح پڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • نماز کے بعد وضو میں شک ہو تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 0
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • پتنگ بازی کا حکم - پتنگ مانجھے کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا Nike کا مطلب محبت کا خدا ہے؟ نائک کی مصنوعات کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کون کون سی دعوتیں قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • جمادی الاولیٰ میں رہائش تبدیل کرنا اور رات کے وقت جھاڑو،کنگھی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • مسبوق بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرلے پھر یاد آنے پر کھڑا ہو جانے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں زبر، زیر کی غلطی سے نماز کے فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • امام کا نماز سےباہر والا شخص کا لقمہ لینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دو سجدوں کی بجائے اگر ایک سجدہ کرے تو نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز کے دوران چھینک آنے پر ’’الحمدللہ ‘‘کہنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کثرت سے ریح (ہوا)خارج ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں کجھلی ( خارش ) کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نفلی نماز میں قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر یا دیکھ کر پڑھنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • حالتِ جنابت میں پڑھی گئیں نمازوں کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بند کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • صفوں کے درمیان اتصال نہ پائے جانے کی صورت میں نمازکاحکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات