اگر بارش کی وجہ سے قبر کی مٹی بیٹھ جائے یا قبر میں لگی کچی اینٹیں ٹوٹنے کی وجہ سے قبر نیچے دھنس جائے تو قبر کی مرمت کا شرعی طریقہ کیا ہوگا؟
قبر کی مٹی بیٹھ جانے یا دھنس جانے کی صورت میں اس پر مٹی ڈال کر برابر کیا جاسکتا ہے، البتہ قبر کھول کر اسے نئے سرے سے مکمل طور پر پختہ کرکے بنانا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی خلاصۃ الفتاویٰ: فان کتب علیہ شیء او وضع الاحجار فلا بأس بہ عند البعض ولا یجصص القبر ولا یطین ولا یرفع علیہ بناء۔ (ج۱، ص۲۲۶) واللہ اعلم بالصواب!