بعد از دفن کے قبر کے اوپر کھڑے ہوکر سورۂ بقرہ کا اول و آخر جو پڑھتے ہیں وہ آواز کے ساتھ پڑھنا بہتر ہے یا بغیر آواز کے آہستہ سے دل میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے؟
دونوں طرح پڑھا جاسکتا ہے، البتہ بہت بلند آواز سے پڑھنے کے بجائے قدرے آہستہ آواز سے پڑھنا بہتر ہے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَاذْکُرْ رَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَّخِیْفَۃً وَّدُوْنَ الْجَہْرِ﴾۔
وفی روح المعانی: وہو عام لکل ذکر فان الاخفاء أدخل فی الاخلاص وأقرب من القبول۔ (ج۹، ص۱۵۴) واللہ اعلم بالصواب
وفی المشكاۃ: عن عبد الله بن عمرؓ قال سمعتُ النبی - ﷺ - یقول إذا مات أحدكم فلا تحبسوه وأسرعوبه إلٰی قبره ولیقرأ عند رأسه فاتحۃ الكتاب وعند رجلیه بخاتمۃ البقرۃ۔ (ج۱، ص۱۴۹)۔