السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا مستقل گھر صادق آباد (پنجاب) میں ہے، اور میں کراچی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا ہوں، پانچ سال پہلے میں نے کمپنی کے اندر موجود کیمپ میں (عارضی رہائش کی ہوئی تھی، کیونکہ دو یا تین ماہ بعد جب کبھی چھٹی ملتی تھی، تو دس، بارہ دن کے لۓ گھر جاتا تھا اور پھر واپس (کراچی) ڈیوٹی پر جاتا تھا، اس لۓ ان دنوں میں (پنجاب اور کراچی ) دونوں جگہوں پر پوری نماز ادا کرتا تھا، لیکن اب پچھلے چار سال سے میری شفٹ ڈیوٹی ہوتی ہے ، ہر ماہ تقریباً آدھا مہینہ ڈیوٹی اور آدھا مہینہ چھٹی ہوتی ہے ، جبکہ میں ہر بار چھٹی گزارنے کے لۓ گھر چلا جاتا ہوں ، ہر ماہ کے لۓ ڈیوٹی اور چھٹی کا تعین پہلے سے ہی سے ہو جاتا ہے ، میں آپ سے نہایت احترام کے ساتھ ملتمس ہوں کہ آپ حضرات میری راہ نمائی فرمائیں کہ جن دنوں میں پندرہ دن سے کم دنوں کے لۓ ڈیوٹی پر (کراچی) آتا ہوں، ان دنوں میں فرض نماز میں قصر کیا کروں؟ یا پھر پوری چار رکعتیں ادا کیا کروں؟
اس مسئلہ میں علماءِ کرام کے مابین کچھ اختلاف سامنے آیا ہے ، میں اس مسئلے کے بارے میں پریشان ہوں ، مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ باہمی مشاورت سے اس مسئلہ کا مفصل اور مدلل جواب عنایت فرمائیں ، آپ لوگ انبیاء کے وارث ہیں ، اللہ پاک آپ کو بہترین جزائے خیر عطافرمائے۔ آمین
سائل جب اپنی جائے ملازمت (کراچی) میں ایک بار بھی پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کر چکا ہے اور اس کا رہائشی سامان بھی بدستور وہاں موجود ہے تو سائل اپنی جائے ملازمت کراچی میں بدستور پوری نماز ادا کرے گا۔
في البحر الرائق : وطن الاقامة يبقى ببقاء الثقل وان أقام بموضع آخر اھ(۲ / ۱۴۷)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4