احکام حج

حج کی قربانی سے واجب قربانی ادا ہوگی یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
35135
| تاریخ :
2018-08-13
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج کی قربانی سے واجب قربانی ادا ہوگی یا نہیں ؟

حج کی قربانی ادا کرنے سے فرض قربانی بھی ادا ہو گی،یا پھر فرض قربانی دوبارہ ادا کرنےہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حج کی قربانی دمِ شکر کہلاتی ہے اس قربانی کا تعلق فرض قربانی سے نہیں، لہذا جو حاجی مقیم اور مالدار ہو تو اس پر فرض قربانی علیحدہ کرنا لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (على حر مسلم مقيم) بمصر أو قرية أو بادية عيني، فلا تجب على حاج مسافر؛ فأما أهل مكة فتلزمهم وإن حجوا، وقيل لا تلزم المحرم سراج (موسر) يسار الفطرة (عن نفسه لا عن طفله) على الظاهر، اھ (6/315)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35135کی تصدیق کریں
0     413
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات