السلام علیکم!میں نے حال ہی میں نیا کام فیصل آباد میں شروع کیا ہے اور میں لاہور کا ہوں، میں ہر ہفتہ واری چھٹی کو لاہور جاتا ہوں، کیا فیصل آباد میں مجھ پر قصر واجب ہوگی؟ یہ تقریباً لاہور سے دوسو کلومیٹر فاصلہ پر ہے۔ جزاک اللہ ۔
سائل کا جب تک فیصل آباد میں پندرہ دن کی نیت سے قیام نہ ہو اس وقت تک وہ لاہور شہر سے نکلنے کے بعد اور فیصل آباد میں قیام کے دوران اپنی انفرادی نماز میں قصر کرے گا۔ اور اگر ایک بار بھی فیصل آباد میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے رہےگا تو اس کے بعد اگر محض رہائش کا سامان بھی وہاں ہو تو وہ فیصل آباد میں بھی پوری نماز ہی پڑھتا رہےگا۔ البتہ لاہور سے فیصل آباد آتے جاتے قصر کرے گا ۔
كمافي الفتاوى الهندية: أقل مسافة تتغير فيها الأحكام مسيرة ثلاثة أيام كذا في التبيين ( الى قوله) الاحكام التي تتغير بالسفر هي قصر الصلاة وإباحة الفطر . (ج ۱، ص ۱۳۸)۔
وفيه ايضاً: وإن نوى أقل من خمسة عشر يوماً قصر هكذا في الهداية اه . ( ج ۱، ص ۱۳۹)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4