احکام حج

کیا شوافع و حنابلہ کے نزدیک چہرہ کا پردہ لازم ہے ؟

فتوی نمبر :
36095
| تاریخ :
2018-12-06
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

کیا شوافع و حنابلہ کے نزدیک چہرہ کا پردہ لازم ہے ؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا فقہ شافعی یا حنبلی میں چہرہ کا پردہ لازم نہیں ہے ؟کیونکہ حج کے موقع پر عورتیں چہرہ کا پردہ نہیں کرتی ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چہرہ کا پردہ ان کے ہاں بھی لازم ہے، اسلیے عورتوں کو چاہیے کرحج کے دوران چہرہ پر اس انداز سے کپڑا لٹکا لیا کریں کہ چہرہ سے مس نہ کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا (الاحزاب /59)۔
و فی احکام القرآن : "تحت قوله یدنین علیھن "قال أبو بكر فی هذه الآية دلالة على أن المرأة الشابة مأمورة بستر وجہھا عن الأجنبيين اھ (5/245)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36095کی تصدیق کریں
0     664
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات