نماز قصر

ملازمت کے شہر میں ایک بار اقامت کی نیت کے بعد وہاں کم قیام کرنے کے وقت قصر لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
36653
| تاریخ :
2019-02-05
عبادات / نماز / نماز قصر

ملازمت کے شہر میں ایک بار اقامت کی نیت کے بعد وہاں کم قیام کرنے کے وقت قصر لازم ہوگا؟

نماز قصر کا پو چھنا ہے، نوکری کے سلسلے میں گجرات سے راولپنڈی آیا ہوں، فیملی گجرات میں ہی ہے،کبھی9 دن بعد اور کبھی 20 دن بعد گجرات جانا ہوتا ہے، 9 دن کی صورت میں اور 20 دن کی صورت میں نماز کیسے ادا کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل جب ایک دفعہ کے راولپنڈی میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے کا ارادہ کرے ،تو ایسی صورت میں وہ مقیم شمار ہوگا اور اسے پوری نماز پڑھنی لازم ہوگی ، پھر اس کے بعد جب تک اس کا رہائشی سازو سامان وغیرہ راولپنڈی میں ہو، اور وہاں سے اپنا قیام ختم کرنے کا ارادہ نہ ہو، تو ایسی صورت میں اگرچہ دوبارہ وہ پندرہ دن سے کم کا ارادہ کرے، تب بھی اسے وہاں پوری نماز پڑھنی لازم ہوگی ، البتہ راولپنڈی اور گجرات آتے جاتے راستہ میں قصر لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: عبارة عامة المشايخ أن الأوطان ثلاثة إلى قوله ) ووطن سفر وقد سمي وطن اقامة وهو البلد الذي ينوي المسافر الاقامة فيه خمسة عشر يوما أو أكثر (إلى قوله) ووطن الاقامة يبطل بوطن الاقامة و بانشاء السفر وبالوطن الاصلي هكذا في التبيين اھ (١/ ١٤٢)
وفي البحر تحت قوله: ( ويبطل الوطن الاصلي بمثله لا السفر ووطن الاقامة بمثله والسفر و الاصلي) لأن الشيء (الی قوله ) وفي المحيط : ولو كان له أهل بالكوفة وأهل بالبصرة فمات أهلہ بالبصرةوبقی لہ دور و عقار بالبصرۃ ، قيل : البصرة لا تبقى وطنا له ( الى قوله ) وقيل : تبقى وطناً لأنها كانت وطنا له بالأهل والدار جميعا، فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن كوطن الاقامة تبقى ببقاء الثقل و إن أقام بموضع آخر - (1 /392) –

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36653کی تصدیق کریں
0     526
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات