میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص کام کی غرض سےکسی دوسرے شہر جاتا ہے اور اس کی نیت ہوتی کہ ہر ہفتہ گھرواپس آئے اور اس کا فاصلہ80km ہوتا ہے تو کیا وہ جس جگہ پر کام کررہا ہے وہاں نماز قصر ادا کرے گا ؟ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیں شکریہ ۔
شخصِ مذکور نے جائےِ ملازمت پر اگر ایک دفعہ بھی پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہ کی ہو تو ایسی صورت میں ملازمت کی جگہ اور آنےجانے کے راستہ میں اپنی چار رکعات والی انفرادی نماز میں قصر کرنا لازم ہوگا ۔
كما في الفتاوى الهندية: أقل مسافة تتغير فيها الأحكام مسيرة ثلاثة أيام كذا في التبيين (الى قوله ( الأحكام التى تتغير بالسفر هي قصر الصلاة وإباحةالفطر إلخ(1/138) -
وفيه أيضاً: وإن نوى أقل من خمسة عشر يوماً قصر هكذا في الهداية . (1/139)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4