تفریق و تنسیخ

بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
36874
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

میں نے اپنے بیوی سے مذاق میں کہا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت ہے تو اس نے کہاپشتو میں ( اسلام پکے لا چا راوستہ) و ہ کہہ رہی ہے غلطی سے بولی ہوں، اس وقت پتہ نہیں تھا، کیا اس طرح کہنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسلام میں چار شادیوں کی اجازت پر سوال میں مذکور الفاظ کہنا انتہائی نامناسب اور قبیح ہیں جس کی وجہ سے آدمی دائرۂ اسلام سےنکل جاتا ہے، اور یہ ایک مسلمان کی شان سےبھی بعید ہے ، تاہم سائل کی بیوی نے مذکور الفاظ دینِ اسلام کی توہین و تحقیر کی غرض سے نہ کہے ہوں،بلکہ غلطی اور بے خیالی سے زبان پر آگئے ہوں جیسا کہ سوال سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے تو اس سے اس کے ایمان اور نکاح پر اثر نہیں پڑا ، مگر اس طرح الفاظ زبان پر لانا انتہائی خطرناک ہے، اس کی وجہ سے سائل کی بیوی سخت گناہ گار ہوئی ہے، جس پر تو بہ واستغفار اور آئندہ کیلئے اس سے مکمل اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوى التاتارخانية: وسئل عبد الكريم عمن قال لامرأته حالة المعاتبة على ترك الصلاة ، أما تخافين الله ؟ قالت : لا، قال: ينبغي أن لا تكفر بهذا القدر إلا إذا كانت هذه المقالة على وجه الاستخفاف والاستهزاء اھـ (5/469)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36874کی تصدیق کریں
0     768
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • لاپتہ و مفقود شوہر کے نکاح سے اس کی بیوی کو نکالنے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات