کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ فقہاءِ امت نے حالتِ روزہ میں استنجا کی کیا احتیاطیں بیان کی ہیں ؟ بمع حوالہ بیان فرمادیجیے، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ و السلام
روزہ دار کو پانی سے استنجاء کرتے وقت زیادہ مبالغہ نہ کرنا چاہیئے ، اور یہ احتیاط بھی کرنی چاہیئے کہ استنجاء کرنے والا تَر انگلی پاخانے کی جگہ میں زیادہ اندر تک داخل نہ کرے، کیونکہ اندیشہ ہے کہ پانی اگر موضعِ حقنہ تک پہنچ جائے تو روزہ فاسد ہوجائے ، اور اسی وجہ سے استنجاء کے بعد کسی ٹشو پیپر وغیرہ سے پانی خشک کرے تو بہتر ہے۔
کما فی البحر : فالأولی أن یقعد مسترخیا كل الاسترخاء إلا أن یكون صائما و كان الاستنجاء بالماء و لا یتنفس إذا كان صائما و یحترز من دخول الاصبع المبتلة ،كل ذلك یفسد الصوم ، و فی كتاب الصوم من الخلاصة : إنما یفسد إذا وصل إلی موضع المحقنة و قلما یكون ذلك ، و للمخافة ینبغی أن ینشف المحل قبل أن یقوم و یستحب لغیر الصائم أیضا حفظ الثوب من الماء المستعمل الخ (ص۲۳۳)۔
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0