السلام علیکم! ٹیوب ویل کا پانی دینے پر فصل کا حصہ لینا کیسا ہے؟
میں نے ٹیوب ویل لگایا ہے اور قریبی زمینداروں کو پانی دیتا ہوں اس کے بدلہ میں فصل کا حصہ لیتا ہوں آدھا فصل زمیندار کا اور آدھا ٹیوب ویل مالک کا، کھاد اسپرے کا آدھا خرچہ بھی دیتا ہوں، اب ٹیوب ویل سے جو آمد ہو، اس پر زکوٰۃ لگتی ہے یا ۲۰؍ بیسواں حصہ دینا ہے؟
مذکور طریقہ کار درست نہیں، البتہ اگر سائل مالکِ زمین کو پانی دینے کی کوئی خاص متعین اجرت مقرر کرکے وصول کرے، تو یہ جائز اور درست ہوگی، جبکہ ٹیوب ویل کے ذریعہ جو فصل ہو اس میں آمدن والے پر بیسواں حصہ لازم ہوتا ہے۔
كما في بدائع الصنائع: (ومنها) : أن يشترط في عقد المزارعة أن يكون بعض البذر من قبل أحدهما، والبعض من قبل الآخر، وهذا لا يجوز؛ لأن كل واحد منهما يصير مستأجرا صاحبه في قدر بذره، فيجتمع استئجار الأرض والعمل من جانب واحد وإنه مفسد اھ (6/ 180)
وفي الدر المختار: وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة اھ (6/ 5)
عشر کی رقم چچاز زاد اور پھوپھی کو دینا - بیت الخلاء میں وضو کرتے وقت دعائیں پڑھنا
یونیکوڈ عشر و خراج 0