السلام علیکم مفتی صاحب! خرگوش حلال ہے یا حرام ؟ اور حنفی ہونے کے باوجود خرگوش کو حرام سمجھنے والوں کے لئے کیا حکم ہے ؟
خرگوش حلال جانوروں میں سے ہے ، چنانچہ آپ ﷺ نے صحابہ کرام کو خرگوش کھانے کی اجازت دی ہے، جبکہ کسی امام کے نزدیک بھی خرگوش حرام نہیں، اس لئے جو لوگ غلط فہمی یالا علمی کی وجہ سے خرگوش کو حرام سمجھتے ہیں ، ان کو سمجھانا چاہئے ان پر فتوے نہیں لگانے چاہیے۔
ففي البحر الرائق شرح كنز الدقائق: [أكل الأرنب]: قال - رحمه الله -: (وحل الأرنب) «لأنه - عليه الصلاة والسلام - أمر أصحابه أن يأكلوه حين أهدي إليه مشويا» رواه أحمد والنسائي ولأنه ليس من السباع ولا يأكل الجيف فأشبه الظبي (8/ 196). والله اعلم بالصواب
پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ حلال و حرام جانور 0