جہیز

شادی کےموقع پر بیوی کو دیئے ہوئے زیورات واپس لئے جا سکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
39061
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / جہیز

شادی کےموقع پر بیوی کو دیئے ہوئے زیورات واپس لئے جا سکتے ہیں ؟

میری شادی ایک سال قبل ہوئی،لیکن بہت سی وجوہات کی بنا پر ہم آگے نہ بڑھ سکے،اور طلاق ہوگئی،ہماری کوئی اولاد نہیں ہے،طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہوگئی ہے،اور سرٹیکفیٹ بھی مل گیا ہے،اب لڑکی والے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کا جہیز کا سامان واپس کیا جائے،جو کہ میں بالکل تیار ہوں اور ہرگز اس کو رکھنے کا قائل نہیں ہوں،لیکن میں نے اس سے مطالبہ کررکھا ہےکہ میں نے بھی شادی پر ان کو بہت کچھ دیا ہے،اس میں سے صرف مجھے سونا واپس کردے،جو کہ وہ نہیں کرنا چاہتی،میرا سوال اتنا ہے کہ میں ان سے اپنا دیا ہوا سونا واپس لے سکتا ہوں؟اس کے متعلق فتوی چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شادی بیاہ کے موقع پر حق مہر کے زیورات کے علاوہ جو زیورات دلہن کو پہنائے جاتے ہیں،عرفِ عام کے مطابق وہ محض استعمال کے لئے دیئے جاتے ہیں،ان پر مالک نہیں بنایا جاتا،اس لئے بوقتِ علیحدگی زیورات واپس لئے جاتے ہیں،چنانچہ سائل کے ہاں بھی اگر یہی عرف ہو تو وہ ان زیورات کو لڑکی سے واپس لے سکتا ہے،البتہ جن زیورات کے بارے میں صراحۃً مالک بنا دیا جائےیا وہ زیورات جو شادی کے بعد شوہر اپنی مرضی سے بیوی کو بنا کردے،تو وہ عموماً بیوی کی ملک ہوتے ہیں،اس لئے ان زیورات کی واپسی کا مطالبہ درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی رد المحتار: والمعتمد البناء علیٰ العرف کما علمت اھ (3/157)۔
وفی الفتاوی الھندیة: وإذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافها منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك، كذا في الفصول العمادية اھ(1/327)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39061کی تصدیق کریں
0     570
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دئیے گئے جہیز اور سونے کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • جہیز کا سامان اگر بیوی شوہر کو دیدے تو بعد میں اسے مطالبے کا حق حاصل ہوگا ؟

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • لڑکی کوشادی پردی جانے والی ’’بری‘‘ کاحکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • بیٹی کی فوتگی پر والدین کا جہیز واپس مانگنا

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • طلاق کی صورت میں سامان جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • شادی کےموقع پر بیوی کو دیئے ہوئے زیورات واپس لئے جا سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • طلاق کے بعد جہیز کے سامان کے متعلق تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • ؑعلیحدگی کے بعد لڑکی کو والد کی طرف سے ملنےوالا جہیز کس کی ملکیت شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہیز 0
  • جہیز کا سامان لڑکے والوں نے خرید کر دیا ہو تو اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 1
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو ملنے والا سونا کس کی ملکیت کہلائے گا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہیز 0
Related Topics متعلقه موضوعات