احکام حج

حج کے دوران منی میں جمعہ کی نماز پڑھیں یا ظہر کی ؟

فتوی نمبر :
39378
| تاریخ :
2020-02-04
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج کے دوران منی میں جمعہ کی نماز پڑھیں یا ظہر کی ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! اُمید ہے حضرت بخوش ہوں گے ، اللہ آپ لوگوں کی عمر میں برکت عطا فرمائے!میر اسوال یہ ہے کہ حج کے سفر میں جمعہ کے دن منیٰ کے میدان میں جمعہ کی نماز پڑھیں یا ظہر پڑھیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

منی مکہ مکرمہ کے مضافات میں سے ہےبلکہ بلدیہ کا حصہ ہے، وہاں جمعہ پڑھنا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیة : ولو نوى الإقامة خمسة عشر يوما في موضعين۔۔۔ وإن كان أحدهما تبعا للآخر حتى تجب الجمعة على سكانه يصير مقيما اھ (1/140)۔
و فی بدائع الصنائع : (وأما) اتحاد المكان: فالشرط نية مدة الإقامة في مكان واحد؛ لأن الإقامة قرار والانتقال يضاده ولا بد من الانتقال في مكانين وإذا عرف هذا فنقول: إذا نوى المسافر الإقامة خمسة عشر يوما في موضعين فإن كان مصرا واحدا أو قرية واحدة صار مقيما؛ لأنهما متحدان حكما اھ (1/98)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39378کی تصدیق کریں
1     2407
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات