کیا مجھ پر حج فرض ہے ؟کیونکہ میرے پاس سونے کا ایک سیٹ ہے جسے میں فروخت کروں تو میرے حج کے اخراجات کے لیے کافی نہیں ہو سکتا ہے اور میرے شوہر کے پاس مال و جائیداد نہیں ہے اس کے اوپر حج فرض بھی نہیں ہے۔
سائلہ کے پاس اگر فی الحال حج کے اخراجات کا انتظام نہ ہو تو اس پر حج کرنا فرض نہیں ، بلکہ جب حج کے اخراجات کا انتظام ہو جائے پھر اس پر حج فرض ہو گا ورنہ نہیں۔
کما فی الہدایۃ : الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاصلا عن المسكن وما لا بد منه وعن نفقة عياله إلى حين عوده وكان الطريق آمناقال (الہ قوله )" ويعتبر في المرأة أن يكون لها محرم تحج به أو زوج ولا يجوز لها أن تحج بغيرهما إذا كان بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام اھ (1/194)۔