وضو

انجکشن کے کینولے پر مسح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
40083
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

انجکشن کے کینولے پر مسح کرنے کا حکم

انجکش سہولت کے لئے ہاتھ میں انجو کیت لگاتے ہیں ، تصویر بھیج دیتا ہوں کیا مسح ہوسکتاہے یا نہیں ، دلیل کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

انجکشن کی سہولت کے لئے لگائے جانے والے کینولے کو اگر باربار اتارنے میں تکلیف ہوتی ہو اور اس کی وجہ سے ہاتھ کا دھونا بھی نقصان دہ ہو ، تو ایسی صورت میں وضو کے دوران کینولا کو اتارے بغیر اس پر مسح کرنا جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و يمسح) نحو (مفتصد و جريح على كل عصابة) مع فرجتها في الأصح (إن ضره) الماء (أو حلها) و منه أن لا يمكنه ربطها بنفسه و لا يجد من يربطها الخ
و فی رد المحتار : تحت(قوله أو أحلها) (الیٰ قوله) ثم المسألة رباعية كما أشار إليه في الخزائن ؛ لأنه إن ضره الحل يمسح ، سواء ضره أيضا المسح على ما تحتها أو لا ؛ و إن لم يضره الحل ، فإما أن لا يضره المسح أيضا فيحلها و يغسل ما لا يضره و يمسح ما يضره و إما أن يضره المسح فيحلها و يغسل كذلك ثم يمسح الجرح على العصابة إذ الثابت بالضرورة يتقدر بقدرها اھ (1/280/281)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40083کی تصدیق کریں
0     1898
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات