میں سکھر کا رہائشی ہوں ۔لیکن گورنمنٹ نوکری کی وجہ سے اکثر اپنی فیملی کے ساتھ کوئٹہ میں ہی رہائش پذیر ہوں، شادی بیاہ و دیگر تقریبات اور ویکیشن میں سکھر آنا ہوتا ہے، کیا مجھے سکھر میں نماز قصر پڑھنی چاہیئے؟ اگر قیام 14 دن سے کم ہو اور کیا رمضان کے روزے بھی یہاں نہیں رکھنے چاہیئے اگر قیام 14 سے کم ہو ؟
سائل نے اگر سکھر کو مستقل چھوڑ کر کوئٹہ کو اپنا وطن اصلی نہ بنایا ہو، بلکہ صرف ملازمت کی وجہ سے عارضی طور پر زیادہ تر کوئٹہ میں رہتا ہو ، تو ایسی صورت میں سکھر اب بھی بدستور سائل کا وطنِ اصلی ہے ، لہذا سائل جب بھی سکھر جائے گا، تو اگر چہ وہاں اس کی نیت پندرہ دن سے کم رہنے کی ہو ، تب بھی وہ مسافر شمار نہ ہو گا، بلکہ سکھر میں اس پر پوری نماز اور روزوں کی ادائیگی شرعا لازم ہو گی۔
كما في مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: "ولا يزال" المسافر الذي استحكم سفره بمضي ثلاثة أيام مسافرا "يقصر حتى يدخل مصره"1 يعني وطنه الأصلي "أو ينوي إقامته نصف شهر ببلد أو قرية" (ص: 163)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4