السلام علیکم مفتی صاحب! سینڑم ٹیبلٹ (ملٹی وٹامن )کی گولی ہے اسے استعمال کرنا کیسا ہے؟ شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ اور advance multi vitamin omega 3 کا شرعی حکم بھی بتا دیجیے؟ شکریہ
ہماری معلومات کےمطابق (۱) سینٹرم ملٹی وٹامن ٹیبلٹ دو طرح کی آتی ہیں، ایک وہ جس میں جیلیٹین ہوتی ہے، اور دوسری وہ جس میں جیلیٹین نہیں ہوتی ، جو سینٹرم جیلیٹین فری ہوتی ہے وہ حلال ہے اور اس کا استعمال جائز ہے اور جس سینٹرم میں جیلیٹین ہوتی ہے، اگر معلوم ہو جائے کہ وہ حلال جانور سے حاصل شدہ ہے تو پھر حلال ہے، البتہ حرام جانوروں سے حاصل شدہ جیلیٹین حلال نہیں۔
(۲)۔ اومیگا تھری (omaga3) مچھلی، خشک میوہ جات اور پودوں سے حاصل ہوتا ہے، لہٰذا یہ حلال ہے، لیکن بسا اوقات جس کیپسول میں ڈالا جاتا ہے ، اس میں جیلیٹین شامل کیا جاتا ہے ، لہٰذا اس میں بھی یہ تفصیل ہوگی، اگر حلال جانور کو شرعی طریقے پر ذبح کر کے یہ جیلٹین حاصل کیا گیا ہو تو حلال ہے ، ورنہ نہیں۔
کما فی حاشیۃ البجیرمی علی الخطیر:و لایحل اکلہ ای جلد المیتۃ المدبوغ اما جلد المذکی بعد دبغہ فیجوز اکلہ مالم ۔۔۔۔ ذھب الفقھاء الی ان الحیوان الماکول المذکی یؤکل جلدہ قبل الدبغ مالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنسا آخر غیر اللحم لان الذکاۃ تحل لحمہ و جلدہ و سائر مایجوز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الذی مات او ذکی ذکاۃ غیر شرعیۃ فان جلدہ قبل دبغہ لایؤکل الخ (۔۔/144) واللہ اعلم بالصواب
پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنے کا حکم -خاندانی منصوبہ بندی کے جائز و ناجائز طریقے
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0شادی سے قبل اپنی مرادنگی چیک کرنے کے لئے کسی غیر عورت سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0ہو میو پیتھک کی ادویات میں الکحل شامل ہوتا ہے تو ان کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0مردوں اور عورتوں کے لیے خضاب، اور الکحل والی پرفیوم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ حرام طریقہ علاج و ادویات 0