احکام حج

کیا حج کرنے والے پر عید الاضحیٰ کی قربانی لازم ہے ؟

فتوی نمبر :
41931
| تاریخ :
2020-09-21
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

کیا حج کرنے والے پر عید الاضحیٰ کی قربانی لازم ہے ؟

میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو شخص حج ادا کر رہا ہو، اس پر قربانی کرنا واجب ہے جس نے حج کے لیے سفر کیا ہو مثلاً ساؤتھ افریقہ سے ؟ میں آپ سے عید الاضحیٰ کے بارے میں پوچھ رہا ہوں جو عام طور پر گھروں میں ہوتی ہے، نہ کہ دم شکر کے بارے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ساؤتھ افریقہ وغیرہ دیگر ممالک سے حج پر جانے والا شخص اگر مکہ مکرمہ میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت کرے تو ایسی صورت میں چونکہ وہ مقیم شمار ہوگا، اسی لیے عید الاضحٰی کے دن اس کے ذمہ قربانی لازم ہوگی ، لیکن اگر اس نے مکہ مکر مہ میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ کی نیت نہ کی ہو تو ایسی صورت میں وہ مسافر شمار ہوگا ، اور اس کے ذمہ قربانی لازم نہ ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41931کی تصدیق کریں
0     500
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات