السلام علیکم ! کن کن صورتوں میں غسل کرنا واجب ہے ؟ میاں بیوی کے اعضاءِ مخصوصہ رگڑ کھائیں ، جبکہ دخول نہ ہو ، رگڑ (Rubbing) کے دوران میاں بیوی میں سے کسی ایک کے اعضاء مخصوصہ میں سے پانی نکل آئے ، جبکہ دخول نہ ہو ؟
شوہر کا عضوِ خاص اگر بیوی کی شرمگاہ میں داخل نہ ہو ، فقط میاں بیوی کے اعضاءِ مخصوصہ کا با ہم رگڑنے کیوجہ سے دونوں یا کسی ایک کے عضوِ خاص سے پانی نکل آئے ، تو اگر وہ شہوت کے ساتھ نہ ہو تو وہ مذی کا پانی کہلاتا ہے ، جس سے غسل نہیں ، بلکہ فقط وضوء لازم ہوتا ہے، جبکہ بقیہ موجباتِ غسل کی تفصیل نماز کی کتابوں میں دیکھ لی جائے۔
کما فی صحيح مسلم : عن أبی سعید الخدری ، عن النبی ﷺ أنہ قال: انما الماء من الماء (1/269)۔
و فی سنن الترمذي : عن عائشة قالت : إذا جاوز الختان الختان وجب الغسل ، فعلته أنا و رسول الله صلى الله عليه و سلم فاغتسلنا (1/169)۔