قرض

بطورِ قرض ریال دے کر اس پر مزید اضافہ سے واپس لینا

فتوی نمبر :
44720
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

بطورِ قرض ریال دے کر اس پر مزید اضافہ سے واپس لینا

السلام علیکم :
امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ، میرا ایک سوال ہے ، اس کے بارے میں رہنمائی فرمادیں، میں سعودیہ میں جاب کرتا ہوں، اور پانچ مہینے پہلے میں نے پاکستان میں ایک فلیٹ لیا، جس کے لئے مجھے سات لاکھ کی ضرورت ہوئی، تو میں نے اپنے ایک کولیگ سے قرضہ لیا، اس کولیگ نے یہاں پر بینک سے لون لیا ہوا تھا، تو اس نے بتایا کہ میرے لون سے پیسے لے لو ،اور جو بینک کی قسطیں بنتی ہیں، اس حساب سے واپس کر دینا، میں نے پندرہ ہزار سعودی ریال لیا تھا، اور مجھے واپس سولہ ہزار پانچ سو سعودی ریال کرنے ہیں، کیا یہ میرے لئے صحیح ہے ؟ یا مجھے کچھ کفارہ ادا کرنا ہو گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنے دوست سے پندرہ ہزار ریال بطور ِقرض لیکر ایک ہزار پانچ سو ریال کے اضافہ کے ساتھ اسے رقم لوٹانا صریح سودی معاملہ ہے، جس کی وجہ سے سائل اور اس کا دوست گناہ گار ہوئے ہیں، لہذا دونوں کو اپنے مذکور عمل کی وجہ سے توبہ واستغفار اورآئندہ کیلیے اس عمل سے مکمل اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز: ﴿الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (سورة البقرة: ۲۷۵) -
وفي التنزيل العزيز: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (۲۷۸) فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ﴾ (سورة البقرة: ٢۷٩)-
وفي مشكوة المصابیح : عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم (ج ۱ ص ۲۴۴)-
وفی الدر المختار: لما تقرر أن الدیون تقضی بأمثالھا اھ (۳/ ۶۰۵)-
وفی الشامیة: (قوله کل قرض جر نفعا حرام) اھ (۵/ ۱۶۶) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 44720کی تصدیق کریں
0     699
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات