تفریق و تنسیخ

شیعہ میاں بیوی میں سے بیوی سنی ہوجائے تو نکاح قائم رہتاہے؟

فتوی نمبر :
46534
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

شیعہ میاں بیوی میں سے بیوی سنی ہوجائے تو نکاح قائم رہتاہے؟

جناب اگر شیعہ لڑکا اور لڑکی نکاح میں ہوں،اب ماشاء اللہ لڑکی سنی ہوگئی ہے اور لڑکا شیعہ ہی ہے،تو کیا ان کے نکاح میں کوئی فرق پڑے گا؟یا نکاح باقی ہے؟رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شیعہ لڑکا اگر فرقہ اثنا عشریہ سے تعلق رکھتا ہو یا وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خدا مانتا ہو یا جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کا قائل ہو یا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت سے انکار کرتا ہو یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاپر لگنے والی تہمت کو درست مانتا ہو یا قرآن میں تحریف کا قائل ہو یا اس کے علاوہ کوئی صریح کفریہ عقیدہ رکھتا ہو تو یہ لڑکا اپنے ان عقائد کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہے،اس کے لیے حکم یہ ہے کہ اس کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جائے گی،اگر وہ اپنے کفریہ عقائد سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلے تو ان کا نکاح بدستور برقرار رہے گا اور اگر اسلام قبول کرنے سے انکار کرے یا سکوت اختیار کرے تو قاضی ان کا نکاح فسخ کردے گا اور ان کے درمیان تفریق کردی جائے گی اور عدت کے بعد لڑکی کسی دوسرے سنی العقیدہ مسلمان کے ساتھ عقدِ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی،اگر مذکور لڑکا کسی قسم کے کفریہ عقائد کا حامل نہ ہو بلکہ محض"تبرأ"کرتا ہو یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی افضلیت کا قائل ہو تو وہ اگرچہ فاسق اور بدعتی ہے،مگر اس پر کفر کا حکم نہیں لگایا جاسکتا،اس لیے نکاح بدستور برقرار رہے گا،ہاں اگر عورت اس کے پاس رہنے پر رضامند نہ ہو تو حقِ مہر کے عوض اس سے خلع لے کر علیحدگی حاصل کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وإذا) (أسلم أحد الزوجين المجوسيين أو امرأة الكتابي عرض الإسلام على الآخر، فإن أسلم) فيها (وإلا) بأن أبىأو سكت (فرق بينهما، ولو كان) الزوج (صبيا مميزا) اتفاقا على الأصح (والصبية كالصبي) فيما ذكر والأصل أن كل من صح منه الإسلام إذا أتى به صح منه الإباء إذا عرض عليه۔ اھ(3/ 188)
وفی رد المحتار: وبهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة، بخلاف ما إذا كان يفضل عليا أو يسب الصحابة فإنه مبتدع لا كافر كما أوضحته في كتابي تنبيه الولاة والحكام عامة أحكام شاتم خير الأنام أو أحد الصحابة الكرام عليه وعليهم الصلاة والسلام۔ اھ (3/ 46)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46534کی تصدیق کریں
0     1041
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • لاپتہ و مفقود شوہر کے نکاح سے اس کی بیوی کو نکالنے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات