السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! ہمارا ضلع شمالی وزیرستان ہے ، جس کے اندر ہمارا وطنِ اصلی علاقہ "مائزر " ہے، اس "مائزر " سے تقریباً ۲ کلومیٹر یا ساڑھے دو/ ۲ کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک گاؤں ہے ، جس کا نام "شیرنی" ہے ، اسی "شیر نی" میں ہمارا قبرستان ہے ، جس میں ہم اپنے مردے دفن کرتے ہیں ، تواب حل طلب بات یہ ہے کہ جب ہم سفر پر جاتے ہیں تو ہم نماز میں قصر کہاں سے شروع کریں ؟ اپنے گاؤں "مائزر " کے گھروں اور آبادی سے گزر کر یا اس گاؤں "شیرنی" کے آبادی اور گھروں سے گزر کر ، جس میں ہمار اقبرستان ہے اور پھر سفر سے واپسی پر ہم اتمامِ نماز کہاں سے کریں ؟ گاؤں "شیرنی" کے حدود میں داخل ہو کر ، یا پھر اپنے گاؤں "مائزر" کے آبادی میں داخل ہو کر؟
سائل جب مسافتِ سفر کے بقدر ( ۷۸ کلومیٹر یا اس سے زائد ) سفر کی نیت کرکے اپنے گاؤں" مائزر " کے حدود سے نکلے گا ، توشرعاً سائل مسافر شمار ہو گا ، لہٰذا گاؤں "مائزر" کے حدود سے نکلتے ہی نماز میں قصر کرنا لازم ہے اور اسی طرح جب سفر سے واپسی ہو ، تو اپنے گاؤں "مائزر" کے حدود میں داخل ہونے پر اقامت کے احکام جاری ہونگے۔
فی بدائع الصنائع : و أما بیان ما یصیر به المقیم مسافراً فالذی یسیر المقیم به مسافراً نیة مدة السفر و الخروج من عمران المصر اھ (۱/۹۳)۔
و فی الدر المختار : (من خرج من عمارة موضع إقامته) من جانب خروجه و إن لم يجاوز من الجانب الآخر . و في الخانية : إن كان بين الفناء و المصر أقل من غلوة و ليس بينهما مزرعة يشترط مجاوزته و إلا فلا اھ و فی حاشية ابن عابدين : و أما الفناء و هو المكان المعد لمصالح البلد كركض الدواب و دفن الموتى و إلقاء التراب ، فإن اتصل بالمصر اعتبر مجاوزته و إن انفصل بغلوة أو مزرعة فلا اھ(2/ 121)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4