احکام حج

عورت کا بغیر محرم کےعورتوں کے گروپ کے ساتھ حج پر جانا

فتوی نمبر :
51132
| تاریخ :
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

عورت کا بغیر محرم کےعورتوں کے گروپ کے ساتھ حج پر جانا

کیا عورت بغیر محرم کے گروپ میں عمرہ و حج کے لئے سفر کرسکتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کا سفرِ حج پر جانے کے لئے بھی محرم کا ہوناضروری ہے ، اور بغیر محرم کے محض عورتوں کے گروپ میں حج کے لئے جاناجائز نہیں ، تاہم اس طرح جانے سے اگرچہ فریضۂ حج ادا ہوجائے گا ، لیکن بغیرمحرم کے سفرکرنے کا گناہ اپنی جگہ برقرار رہیگا ، اس لئے اس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لئے کسی گناہ کا ارتکاب کرنا شرعاً درست نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51132کی تصدیق کریں
1     915
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات