میرا حق مہر سوا تین (3.25) تولے سونا نکاح کے وقت لکھا گیا , شادی کے تین سال بعد میری ساس مجھے کہتی ہے کہ سونا تو میرا تھا , میں نے دیا تھا , سونا ساس اور میرے سسر نے لے کر بیچ دیا , میرے شوہر ماں باپ کے ایک بیٹے ہیں, وہ کہتے ہیں ہمارا سب کچھ تمہارا ہے , نکاح کے وقت بھی یہ کہہ کر دیا تھا حق مہر میں سونا , اور میرے شوہر کی اس وقت نوکری بھی نہیں تھی اب ہے ماشااللہ مجھے اس سوال پر جواب چاہیئے اور حق مہر پر فتویٰ بھی ؟
صورتِ مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس طور پر کہ سائلہ کو یہ سونا حق مہر طورپر دیاگیاتھا، تو اب سائلہ کی رضامندی اور منشاء کے بغیر ساس اور سسر کا یہ سونا واپس لیکر فروخت کرنا شرعاً درست نہیں تھا، اگر سائلہ نے معاف نہ کیا ہو تو اب سائلہ اپنے شوہر یا ساس سسر سے حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0