نماز قصر

جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

فتوی نمبر :
58291
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / نماز / نماز قصر

جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

میں ملتان کا رہائشی ہوں لاہور میں ٹرانسفر ہوئی ہے ہر پیر کو لاہور جاتا ہوں اور جمعہ کو ملتان واپس آجاتا ہوں پانچ دن سے زیادہ قیام نہیں کیا اور نہ ارادہ ہے لاہور میں کمرہ کرائے کا لے رکھا ہے ہفتے کے پانچ دن اس کمرے میں قیام کرتا ہوں یہی ترتیب تین سال تک جاری رہے گی پھر ملتان دوبارہ ٹرانسفر ہوگی میرا سوال یہ ہے کہ میں لاہور میں نماز قصر ادا کروں گا یا پوری ادا کروں گا. جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر لاہور ٹرانسفرہونے کے بعد جائے ملازمت میں ایک دفعہ بھی پندرہ دن یا اس سے زائدقیام نہ کیاہو،بلکہ محض پانچ دن قیام کرکے واپس ملتان آتاہو، تو دوران ملازمت امامت کراتے ہوئے یا انفرادی نماز اداکرتے وقت چاررکعت والی فرض نماز میں قصر (محض دورکعت پڑھنا) لازم ہوگا۔ البتہ اگر سائل مقیم امام کی اقتداء میں جماعت کے ساتھ نماز اداکرے، تو امام کی اقتداء میں پوری نماز پڑھنا لازم ہوگا۔ اسی طرح فرائض کے علاوہ پوری سنن کی ادائیگی بھی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

البحر الرائق شرح كنز الدقائق (2/ 147):
"كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل وإن أقام بموضع آخر ......... وأما وطن الإقامة فهو الوطن الذي يقصد المسافر الإقامة فيه، وهو صالح لها نصف شهر". اھ (باب صلاۃ المسافر، ج:۴/ ۱۱۲،ط:سعید )

البناية شرح الهداية (3 / 24):
"وإن اقتدى المسافر بالمقيم في الوقت أتم أربعاً؛ لأنه يتغير فرضه إلى أربع للتبعية.
وفي الشرح: (أتم أربعاً): أي أربع ركعات، وسواء في ذلك اقتدى به في جزء من صلاته أو كلها، وبه قال الشافعي وأحمد وداود". اھ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58291کی تصدیق کریں
0     1227
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نمازِ قصر کی ایک صورت

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات