وضو

پیشاب کے قطرے رکنے کا انتظار کر کے وضو کیا جاۓ

فتوی نمبر :
59477
| تاریخ :
2003-05-06
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

پیشاب کے قطرے رکنے کا انتظار کر کے وضو کیا جاۓ

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کو پیشاب کے بعد قطروں کی بیماری ہے اور وہ اس طرح کہ ایک تو پیشاب بھی بار بار آتا ہے، ۲ یا ۳ گھنٹے کے بعد اور پھر اس کے قطرے ،کبھی ۵ منٹ کے بعد ایک دو قطرے آئے اور کبھی ۱۰ منٹ کے بعد ، کبھی آدھا گھنٹے کے بعد اور ایک گھنٹے کے بعد ایک دوقطرے آگئے ، جس کی وجہ سے کپڑے بھی پاک نہیں رہتے جبکہ اس کا دل کرتا ہے کہ میں نماز پڑھوں ، لیکن وہ اسی وجہ سے نہیں پڑھ سکتا کہ اگر نماز پڑھتا ہے تو سجدے میں جائے تو قطرے ٹپکتے ہیں، اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کہ آیا انہی کپڑوں میں نماز پڑھے یا کوئی اور ترکیب استعمال کرے، بسا اوقات اس سے نمازیں رہ جاتی ہیں اور وہ نمازوں کو دوسرے اوقات میں لوٹاتا ہے، آیا یہ نماز کے چھوڑنے کا مرتکب ہوگا یا نہیں اوراس کی نماز کے قضاء ہونے پر پکڑ ہوگی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بہ ظاہر یہ شخص معذور نہیں، کیونکہ اسے دورانِ وقت طہارت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فرصت ملتی ہے، لہٰذا اسے چاہیۓ کہ قطرے ٹپکنے کا انتظار کرے، جب ٹپکنا بند ہو جائیں، تو وضو کر کے وقت کے اندر اندر نماز پڑھ لیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث (إلی قوله) (وحكمه الوضوء) لا غسل ثوبه ونحوه (لكل فرض) (إلی قوله) (ثم يصلي) به (فيه فرضا ونفلا) فدخل الواجب بالأولى (فإذا خرج الوقت بطل) أي: ظهر حدثه السابق، حتى لو توضأ على الانقطاع ودام إلى خروجه لم يبطل بالخروج ما لم يطرأ حدث آخر أو يسيل اھ(1/ 305)۔
وفی حاشية ابن عابدين: ولو عرض بعد دخول وقت فرض انتظر إلى آخره، فإن لم ينقطع يتوضأ ويصلي ثم إن انقطع في أثناء الوقت الثاني يعيد تلك الصلاة. وإن استوعب الوقت الثاني لا يعيد لثبوت العذر حينئذ من وقت العروض. اهـ.(1/ 305)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59477کی تصدیق کریں
0     727
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات