کیا وضو کے درمیان بات چیت کرنا درست ہے یا نہیں؟
واضح ہوکہ دورانِ وضو بلا ضرورت دنیوی بات چیت کرنا آدابِ وضو کے خلاف ہونے کی بناء پر مکروہ اور ناپسندیدہ عمل ہے ، جس سے احتراز چاہیئے ، البتہ بوقتِ ضرورت ضروری بات چیت کی جاسکتی ہے ، شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
کما فی الدر المختار : (و من آدابه) (الیٰ قوله) (و) عدم (التكلم بكلام الناس) إلا لحاجة تفوته اھ (1/ 124)۔