رسومات شادی بیاہ

شادی کے موقع کی مختلف رسومات کا حکم

فتوی نمبر :
60010
| تاریخ :
2009-04-15
معاملات / احکام نکاح / رسومات شادی بیاہ

شادی کے موقع کی مختلف رسومات کا حکم

1۔شادی کے موقع پر مہندی کی رسم کیسی ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
2۔ شادی کے موقع پر دولہا سے کہا جاتا ہے دلہن کو اتنے اتنے زیور پہناؤ ، حق مہر کے علاوہ، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
3۔ شادی کے موقع پر "کرسی " کی رسم ادا کی جاتی ہے دلہن کی بہن یا کوئی سہیلی دلہن کے قریب کرسی پر بیٹھ جاتی ہیں اور دولہے سے کہا جاتا ہے کہ اتنے پیسے دو تو میں کرسی سے اٹھوں گی اور تم کرسی پر بیٹھ جانا اور پھر خوب دولہے کا مذاق اڑایا جاتا ہے کہ اگر پیسے نہیں تو مردوں میں جا کر بھیک مانگ لو وغیرہ، اس رسم کے متعلق قرآن و حدیث سے رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1۔ شادی کے موقع پر مہندی کے نام سے مروجہ رسومات جن میں ڈھول باجے اور گانے وغیرہ کیساتھ ساتھ غیر محارم مردوں اور عورتوں کا باہم اختلاط ہوتا ہے، شرعاً جائز نہیں، بلکہ ہندوانہ رسومات کا حصہ ہے جس سے احتراز لازم ہے۔
2۔ اگر اسے وسعت ہو اور وہ اپنی مرضی و خوشی سے بلا کسی جبر و اکراہ کے پہنا نا چاہے تو بلا شبہ جائز اور درست ہے ورنہ اُسے مجبور کرنے سے احتراز لازم ہے ۔
3۔ مذکور رسم بلاوجہ شرعی دولہا کی تذلیل و تضحیک پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ غیر محرم عورتوں سے اختلاط اور بے پردگی کی وجہ سے شرعاً ناجائز و حرام ہے جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في تفسير الجلالين : { يا أيها الذين آمنوا لا يسخر } الآية نزلت في وفد تميم حين سخروا من فقراء المسلمين كعمار و صهيب و السخرية الإزدراء و الإحتقار { قوم } أي رجال منكم { من قوم عسى أن يكونوا خيرا منهم } عند الله { و لا نساء } منكم { من نساء عسى أن يكن خيرا منهن و لا تلمزوا أنفسكم } لا تعيبوا فتعابوا أي لا يعب بعضكم بعضا { و لا تنابزوا بالألقاب} لا يدعو بعضكم بعضا بلقب يكرهه و منه يا فاسق يا كافر {بئس الاسم } أي المذكور من السخرية و اللمز و التنابز { الفسوق بعد الإيمان } بدل من الإسم لإفادة أنه فسق لتكرره عادة { و من لم يتب } من ذلك { فأولئك هم الظالمون } اھ(ص: 686)۔
و فی صحيح البخاري حدثني أبو عامر أو أبو مالك الأشعري ، و الله ما كذبني : سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول : " ليكونن من أمتي أقوام ، يستحلون الحر و الحرير ، و الخمر و المعازف، و لينزلن أقوام إلى جنب علم ، يروح عليهم بسارحة لهم (الی قولہ)أمره - صلى الله عليه وسلم - بأخذ حق الضيف عند عدم أدائه وهو في أهل الذمة المشروطة عليهم ضيافة المار عليهم من المسلمين، أو في المضطرين من أهل المخمصة، وإلا فيمتنع أخذ مال الغير إلا بطيب نفسه، وعن هذا أوجب قوم ضمان القيمة۔ (7/ 2733)۔
و في شرح فتح القدير : و في مغني لابن قدامة : الملاهي نوعان محرم و هو الآلات المطربة بلا غناء كالمزمار و الطنبور و نحوه لما روى أبو أمامة أنه عليه الصلاة و السلام قال إن الله تعالى بعثني رحمة للعالمين و أمرني بمحق المعازف و المزامير اھ(7/ 410)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60010کی تصدیق کریں
0     1906
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے موقع پر رخصتی کے وقت دلہن کے سر پر قرآن کا سایہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسومات شادی بیاہ 1
  • لڑکی کی پاکیزگی معلوم کرنے کیلئے شادی کی رات کپڑا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
  • مسجد میں شادی کی ڈولی رکھنا اور کرائے پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
  • دولہا کے سر سہرا باندھنا اور سونے کی انگوٹھی پہنانا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رشتہ داروں کی ناراضگی کے خوف سے غیر شرعی تقریبات میں شرکت کرنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 1
  • طے شدہ مہر کے علاوہ لڑکی والوں کا رقم لینا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رخصتی کے وقت لڑکی کے سر پر قرآن کا سایہ کرنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع کی مختلف رسومات کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • کیا سب رشتہ داروں کو شادی میں بلانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی پر بیوی کو ملنے والا سونا کس کی ملکیت ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • ویزہ کے حصول کیلئے جعلی رخصتی کروانا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رخصتی کےوقت دلہن کے سر پر قرآن رکھنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے ضروری مسائل جاننے کے لئے مختلف کتب کے نام

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی بیاہ کے متعلق کتب کے نام

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی میں بیوی کی تصویر اپنے موبائل کی حدتک لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • تقریبِ نکاح کے بعد کھجور کھلانا اور مبارک باد دینا سنت سے ثابت ہے ؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع پر سہرا بندی کی رسم کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع پر پیسے پھینکنے اور ان کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات